• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ میں گرین کارڈ کیلئے سیاسی نظریات کی جانچ، نئی پالیسی پر تنقید

کراچی(نیوز ڈیسک) امریکہ میں گرین کارڈ کے لیے سیاسی نظریات کی جانچ، نئی پالیسی پر تنقید، فلسطین حمایت اور اسرائیل تنقید منفی عنصر قرار، امیگریشن افسران کو سخت اسکریننگ کی ہدایت،سوشل میڈیا پر بھی نظر ، آزادی اظہار و پالیسی پر شدید بحث، گرین کارڈ منظوریوں میں نمایاں کمی آگئی ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے نئی امیگریشن گائیڈ لائنز جاری کی ہیں جن کے تحت گرین کارڈ کے درخواست گزاروں کے سیاسی خیالات، خصوصاً اسرائیل پر تنقید یا فلسطین کے حق میں احتجاج میں شرکت کو منفی عنصر کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید