• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ریپبلکنز کی نئی انتخابی حکمتِ عملی: ٹرمپ کی پالیسی، مگر ٹرمپ کے بغیر

واشنگٹن ( جنگ نیوز) امریکی ریپبلکنز کی نئی انتخابی حکمتِ عملی، ٹرمپ کی پالیسی، مگر ٹرمپ کے بغیر، ایران جنگ پر امریکی صدر کی مقبولیت میں کمی، براہِ راست انتخابی مہم کے مرکز میں لانے سے گریز کیا جائیگا۔ مقامی مسائل و معیشت پر فوکس، مہنگائی و ایران جنگ سے سیاسی دباؤ میں اضافہ،ریپبلکنز میں تشویش بڑھ گئی۔ امریکی سیاسی جماعت ریپبلکنز نے آئندہ وسط مدتی انتخابات کے لیے اپنی انتخابی حکمتِ عملی میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو تو اجاگر کیا جائے گا لیکن ان کی شخصیت کو انتخابی مہم کا مرکزی نکتہ بنانے سے گریز کیا جائے گا۔ ریپبلکن حکمت سازوں کو خدشہ ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ اور ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کی وجہ سے رائے دہندگان میں ٹرمپ کی مقبولیت متاثر ہو رہی ہے، جو پارٹی کے لیے سیاسی نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید