کراچی(اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ کے چیئر مین آفاق احمدنےحکومت کی جانب سے ایک ماہ میں تیسری بار پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو عوام دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ دیگر ممالک کے حکمران عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤکے اثرات عوام پڑڈالنے کیبجائے متبادل راستے اختیارکرکے عوام کو سہولتیں فراہم کررہے ہیں اور ہمارے حکمران مہنگائی کا سارا بوجھ غریب عوام پر ڈال کر ان کے منہ سے نوالہ تک چھین لینے میں مصروف ہیں۔آفا ق احمد نے کہا کہ عوام کے منہ سے نوالہ چھین کر حکمرانوں کے چہروں پر مسکراہٹ زہر لگتی ہے۔