ڈگری( اشفاق احمد اشفی/ نامہ نگار) ڈگری کے نزدیک دیہہ177کی گوٹھ رام کالونی میں خسرے کے مرض میں مبتلا بچی پونم بھی چل بسی۔ ایک ہفتے کے دوران خسرے سے مرنے والے بچوں کی تعداد چار ہو گئی۔ بتایا جارہا ہے کہ خسرے کے مرض نے اس علاقے میں وبائی صورتحال اختیار کرلی ہے۔ اب تک چار بچے دو سالہ عائشہ کولھی۔ تین سالہ راجا کولھی ۔ دو سالہ آشا میگھواڑ اور معصوم پرنم ہلاک ہو چکے ہیں۔ جبکہ بیس سے زائد افراد خسرے میں مبتلا ہیں۔