کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینئر قانون دان قربان ملانو بلامقابلہ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے رکن برائے سندھ منتخب ہوگئے۔ سینئر قانون دان قربان ملانو بلامقابلہ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان رکن برائے سندھ کا ممبر منتخب کر لیا گیا۔ سندھ بار کونسل کے صوبے بھر سے منتخب ہونے والے دیگر اراکین میں آصف علی سومرو، امیر بخش میتلو، امل خان کاسی، وقار عالم عباسی، جہانگیر راہوجو، ارون پرساد، ریاض احمد بھٹی، صمصام علی خان، عبدالغنی بجارانی، عبدالرزاق مہر، شفقت رحیم راجپوت، محمد وسیم عباسی، اظہر حسین شاہ، عبدالستار عباسی، عبدالستار لاجورد، عبدالرحمن خان، ریاض احمد بھٹی شامل ہیں۔ الطاف حسین جونیجو ہیں۔ دریں اثناء صوبائی وزیر قانون، داخلہ اور پارلیمانی امور ضیاء الحسن لنجار نے سندھ بار کونسل کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں وائس چیئرمین اشتیاق میمن، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی ایاز تنیو اور دیگر ممبران نے شرکت کی جہاں وکلاء برادری کی فلاح و بہبود اور سہولت کاری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔