کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے غیر قانونی آئل اسٹوریج سہولت پر چھاپہ مار کر 4ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کے مطابق انکوائری نمبر 61/2026 کی بنیاد پر کورنگی انڈسٹریل ایریا مہران ٹاؤن میں واقع غیر قانونی آئل اسٹوریج سہولت پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی۔کارروائی کے دوران 50,000 لیٹر گنجائش کا ٹینکر لاری برآمد کیس گیا جس میں 49,838 لیٹر پیٹرول (RON-92) موجود تھا۔ٹینکر پیٹرول کی چوری اور غیر قانونی منتقلی میں ملوث پایا گیا جو عارضی ڈرمز میں منتقل کر کے سوزوکی گاڑیوں کے ذریعے پٹرول پمپس تک پہنچایا جا رہا تھا۔ڈرائیور کی نشاندہی پر مزید کارروائی کرتے ہوئے مغل فلنگ اسٹیشن (لکی پیٹرولیم) پر چھاپہ مارا گیا۔مغل فلنگ اسٹیشن کا پیٹرولیم لائسنس محکمہ ایکسپلوسوز سے تصدیق کے بعد جعلی پایا گیا۔