• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ انتظامیہ کا سزائے موت بڑھانے اور فائرنگ اسکواڈ پھر لانے کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک)صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے سزائے موت بڑھانے اور فائرنگ اسکواڈ پھرسے متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ مہلک انجکشن کیلئے پینٹوباربیٹل دوا کا استعمال بحال کیا جائیگا دیگر طریقوں جیسے برقی کرسی، گیس اور فائرنگ اسکواڈ پر بھی غور ہوگا۔بائیڈن دور کی پالیسیاں ختم کرنیکا عندیہ، ناقدین کا بے گناہوں کو سزا کا خدشہ ظاہر کیا ہے، انسانی حقوق پر نئی بحث چھڑ گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے وفاقی سطح پر سزائے موت کے استعمال کو بڑھانے اور فائرنگ اسکواڈ جیسے طریقوں کو دوبارہ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ انصاف کی جانب سے جاری پالیسی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ سنگین جرائم کے لیے سزائے موت کا مؤثر نفاذ انصاف کی فراہمی کے لیے ضروری ہے، جبکہ ماضی میں جو بائیڈن کی حکومت کی جانب سے عائد پابندیوں کو ختم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید