کراچی (عبدالماجد بھٹی)نیشنل بینک اسٹیڈیم میں منگل کی شب بابر فل چارج نظر آئے، جنہوں نے ایک اور جارحانہ سنچری بنا کر اپنے ناقدین کو چپ کرادیا۔ پاکستان سپر لیگ 11 کے کوالی فائر میں پشاور زلمی نے تین بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو 70 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔ 221رنز کے بھاری ہدف کے بوجھ تلے اسلام آباد کا فیوز اڑ گیا اور پوری ٹیم 151 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ بابر اعظم 59 گیندوں پر چار چھکوں اور 12چوکوں کی مدد سے 103 رنز بنا کر نمایاں رہے۔