• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیڈیم میں دیوانوں کا سمندر، تالیاں، سیٹیاں بابر کی سنچری پر جشن

کراچی ( نصر اقبال/عبدالماجد بھٹی) پی ایس ایل میں اجازت ملتے ہی کرکٹ کے بھوکے اور دیوانے تماشائی نیشنل اسٹیڈیم میں امڈ آئے، اسٹیڈیم نعروں، تالیوں، سیٹیوں سے گونج اٹھا۔ تماشائیوں کیلئے مختلف علاقوں سے خصوصی بسیں چلانے کے اعلان پر عمل در آمد نہیں ہوسکا، تماشائی حسن اسکوائر، ڈالمیا سے پیدل سفر کر کے اسٹیڈیم پہنچے اور سخت چیکنگ کی وجہ سے بیشتر تماشائی دوسری اننگز کے دوران اسٹیڈیم میں داخل ہوسکے، اسٹیڈیم میں کڑی سیکیورٹی تھی ۔ بابر اعظم کی سنچری پر ایک تماشائی گراؤنڈ میں داخل ہوگیا جسے سیکیورٹی اہلکار پکڑ لے گئے۔ اسٹیڈیم بابر ،بابر کے نعروں سے گونجتا رہا ۔ پہلی اننگز کے خاتمے پر لائٹس آف کردی گئیں جس کے بعد تماشائیوں نے موبائل کی لائٹس روشن کیں، اس موقع لیزر لائٹ کا مظاہرہ کیا گیا۔ میچ کیلئے جنون کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ بھوکے پیاسے شائقین صبح سے پانچ چھ گھنٹے ٹکٹوں کے حصول میں اسٹیڈیم کے باہر اور مقامی کوریئر کمپنی کے سینٹرز کے باہر لمبی لمبی قطاروں میں موجود تھے۔

اہم خبریں سے مزید