• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں، شہری نقدی، موبائل فونز اور قیمتی اشیا سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی، موبائل فونز اور قیمتی اشیا سے محروم، مزاحمت پر گولی لگنے سے شہری زخمی، گودام سے 1کروڑ 40لاکھ روپے کا سامان چوری‘ پولیس نے لوٹ مار کے الزام میں42مقدمات درج کرلیے، تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں مسلح ملزمان نے عابد حسین کو روک کر لوٹنے کی کوشش کی اور نہ رکنے پر اسے گولی مار کر فرار ہو گئے، عابد حسین کو زخمی حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، اسی تھانہ کی حدود میں مدثر مشتاق سے ڈاکو نقدی اور موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے جبکہ تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں عبدالرسول کے گودام سے ملزمان 1کروڑ 40لاکھ کا سامان چوری کر کے فرار ہو گئے،تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں سلمان سے ڈاکو 37ہزار روپے اور موبائل فونز لوٹ کر لے گئے جبکہ حبیب الرحمان سے مسلح ملزمان نے موٹرسائیکل چھین لی، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں شہروز شفیق سے ڈاکو 22ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں تصور عباس سے ڈاکو 17ہزار روپے، موٹر سائیکل اورموبائل فون چھین کر لے گئے، شکیل سے نقدی اورموبائل فون لوٹ لیا،تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقے میں معظم کی موٹرسائیکل نامعلوم مسلح ملزمان نے چھین لی جب کہ تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں شبیر کے مویشی، سٹی شجاع آباد کے علاقے میں ناصر عباس کی نقدی، نواز کی نقدی و طلائی انگوٹھی، صدر شجاع آباد کے علاقے میں حفیظ اللہ کی نقدی اور سوناچاندی اور موبائل فونز، سٹی جلالپور کے علاقے میں حیدر علی کا موبائل فون، صدر جلالپور کے علاقے میں حنیف کاتار ،ملک اللہ ڈیوایا کی بکری، گلگشت کے علاقے میں منیب کا سامان، ابوبکر کی موٹر سائیکل، کوتوالی کے علاقے میں وقار، ڈی ایچ اے کے علاقے میں حسن نواز کے موبائل فونز، نقدی و زیورات، اکرم کے مویشی، صدر کے علاقے میں عمیر کا ٹرانسفارمر‘ قادر پورراں کے علاقے میں زاہد کی موٹرسائیکل، عمران کے2لاکھ روپے اورموبائل فون، نیوملتان کے علاقے میں شعیب کی موٹرسائیکل، جمشید کا موبائل فون، شاہ رکن عالم کے علاقے میں مدثر اورسیتل ماڑی کے علاقے میں سعید کے موبائل فونز، دہلی گیٹ کے علاقے طاہر کا موبائل حرم گیٹ کے علاقے یاسر کی سگریٹ کاٹن یاسر علی کا موبائل کینٹ کے علاقے طیب حسین غفار احمد کے موبائل فونز چہلیک کے علاقے کرن فاطمہ کی نقدی 18ہزار قطب پور کے علاقے سجاد علی کی موٹرسائیکل فرحت عباس کا گیٹ شاہ شمس کے علاقے جہانگیر خان کا سامان ممتاز آباد کے علاقے عظمت محسن کا سامان حماد کی نقدی چین موبائل لیپ ٹاپ اور کلیم اللہ کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید