ملتان (سٹاف رپورٹر) کینٹ بورڈ کے زیر اہتمام اربن فاریسٹ انیشی ایٹو کی افتتاحی تقریب کا انعقاد،معزز مہمانوں، شہریوں، سول سوسائٹی اور طلبہ کی بڑی تعداد کی شرکت،تقریب کے مہمانان خصوصی میں سٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر سلیم یونس اور وائس چانسلر نواز شریف ایگریکلچر یونیورسٹی ڈاکٹر راؤ محمد آصف شامل تھے،اس موقع پر فارمر ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (FDO) کی جانب سے فراہم کردہ پودوں کے ذریعے شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا گیا، تقریب کے دوران شرکانے بھرپور انداز میں شجرکاری مہم میں حصہ لیا اور مجموعی طور پر تقریباً 500 پودے لگائے گئے۔