ملتان (سٹاف رپورٹر) یکم مئی کے موقع پر مزدوروں کیلئے مراعات کا اعلان کیا جائے، مزدور کی تنخواہ ایک تولہ سونا کے برابر ہونی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار سرائیکستان وطن پارٹی کے چیئرمین ظہور دھریجہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سرائیکی رہنما شعیب نواز خان بلوچ اور سرائیکی وکی پیڈیا کے بانی پروفیسر پرویز قادر خان، سعد خان بلوچ اور زبیر وینس موجود تھے۔ ظہور دھریجہ نے کہاکہ افواہ سننے میں آرہی ہے کہ یکم مئی کو پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ اضافہ غریب مزدوروں پر پٹرول بم گرانے کے مترادف سمجھا جائے گا اور اس کے خلاف ہر جگہ احتجاج ہو گا۔