• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ رکھنے سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس کی کارروائیاں، منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ رکھنے سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 19مقدمات درج کرلیے، مخدوم رشید پولیس نے ملزم وقاص سے 15لیٹر شراب، بستی ملوک پولیس نےسبطین سے1050گرام چرس، ملزم غلام مرتضیٰ سے 14لیٹر شراب، ملزم شرجیل سے 18لیٹر شراب، سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم باقر سے 30لیٹر شراب، سٹی جلال پور پولیس نے ملزم بلال سے 60لیٹر شراب، صدر پولیس نے ملزم اشفاق سے 20لیٹر شراب، قادر پورراں پولیس نے ملزم مظہر سے 40لیٹر شراب، سیتل ماڑی پولیس نے ملزم یوسف سے 20لیٹر شراب، ملزم مزمل سے 10لیٹر شراب، ملزم ارشاد سے 15لیٹر شراب، کپ پولیس نے ملزم سنیل سے 10لیٹر شراب، کینٹ پولیس نے ملزم وسیم سے ٹین پیک، شاہ شمس پولیس نے ملزم اسد وحید سے 1100گرام ہیروئن، ممتاز آباد پولیس نے ملزم عبدالقادر سے 10لیٹر شراب، ملزم عثمان غنی سے 9لیٹر شراب، ملزم جاوید سے 20لیٹر شراب اور ملزم علی رضا سے 20لیٹر شراب برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی، تھانہ پاک گیٹ پولیس نے خاتون کو فون پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، تھانہ بستی ملوک پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں چار افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے، پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں چار نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ بستی ملوک پولیس نے شہری کی فصل کو آگ لگانے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس نے قبضے کی کوشش کرنے کے الزام میں 9افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے، نوسربازی کے مختلف واقعات میں شہریوں کو نقدی، زیورات اور موبائل فونز سے محروم ہونے کے الزام میں پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،صدر جلال پور پولیس نے جانوروں کی نسل کشی کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے بوگس چیک اور امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں پانچ افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔
ملتان سے مزید