ملتان (سٹاف رپورٹر ) پولیس تھانہ صدر چوک سرور شہید کے رہائشی کسان غلام یٰسین نے اپنی 13سالہ بیٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اسکی بیٹی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم واقعے کودو ہفتےسے زائد کا وقت گزرنے کے باوجو د دنددناتے پھر رہے ہیں اور انہیں دھمکیاں دے رہے ہیں کہ اگر ان کے خلاف مقدمہ واپس نہ لیا تو وہ اسکی بیٹی کو پھر اغوا کرکے لےجائیں گے، غلام یٰسین نے بتایا کہ13 اپریل کوموضع امیرکلاسرہ لیہ کا رہائشی ظفر ولد محمد اقبال اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ رات ایک بجے اسکے گھر میں گھس آیا اور اسلحہ کے زور پر اسکی 13 سالہ بیٹی کو اغوا کر کے لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنایا متاثرہ کے میڈیکل کے بعد زیادتی کا مقدمہ بھی درج کروایا لیکن ابھی تک ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا، انہوں نے ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب، آر پی او، ڈی پی او مظفرگڑھ اور دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ انکی نابالغ بیٹی کیساتھ زیادتی کرنیوالے ملزم اور اس کے ساتھیوں کو فوری گرفتار کرایا جائے اور انہیں تحفظ و انصاف فراہم کیا جائے۔