• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو کے خاتمے کیلئے جاری اقدامات اور آئندہ قومی مہم کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ملتان محمد نعمان صدیق کی زیر صدارت محکمہ صحت کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پولیو کے خاتمے کیلئے جاری اقدامات اور آئندہ قومی مہم کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ پولیو مہم کو ہر صورت کامیاب بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور کسی بھی سطح پر غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے بتایا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے خصوصی قومی مہم 18 سے 21 مئی تک جاری رہے گی جس کے دوران ضلع کی 57 یونین کونسلز میں پانچ سال تک کی عمر کے 2 لاکھ 89 ہزار 727 بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، مہم کے دوران 1875 پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلائیں گی جبکہ 1669 موبائل، 110 فکسڈ اور 96 ٹرانزٹ ٹیمیں بھی حصہ لیں گی، ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ہسپتالوں، بس سٹینڈز، ریلوے اسٹیشنز اور دیگر عوامی مقامات پر بھی پولیو ٹیمیں تعینات کی جائیں گی تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے، انہوں نے واضح کیا کہ پولیو قطرے پلانے سے انکار کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ملتان سے مزید