• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر برادری اور سول سوسائٹی کو باقاعدہ صفائی پلان میں شامل کرنیکا فیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر )چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملتان ذوالفقار احمد نے شہر میں صفائی کی مجموعی صورتحال کو مزید بہتر بنانے اور ستھرا پنجاب ویژن کے تحت عملی اقدامات کو تیز کرنے کے لیے تاجر برادری اور سول سوسائٹی کو باقاعدہ صفائی پلان میں شامل کرنیکا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں انہوں نے شہر کے مختلف مصروف بازاروں، تجارتی مراکز اور اہم شاہراہوں کا دورہ کیا اور تاجر نمائندگان سے تفصیلی ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں کے دوران صفائی کے موجودہ نظام، کوڑا کرکٹ کی بروقت منتقلی اور شہری تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر سی ای او نے کہا کہ تاجر برادری شہر کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور ان کا تعاون حاصل کیے بغیر صفائی کے نظام کو مکمل طور پر مؤثر نہیں بنایا جا سکتا، انہوں نے اعلان کیا کہ تاجر تنظیموں کے اشتراک سے بازاروں، چوکوں اور مرکزی مقامات پر جدید اور بڑے سائز کے ڈسٹ بن نصب کیے جائینگے جبکہ کوڑا کرکٹ اٹھانے کے اوقات کار کو بھی بہتر اور منظم کیا جائیگا ، ذوالفقار احمد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہریوں، تاجروں اور سول سوسائٹی کے باہمی تعاون سے ملتان کو صاف، سرسبز اور مثالی شہر بنایا جائے گا۔
ملتان سے مزید