• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپرلیگ 11 فائنل کا ٹکٹ، تین بار کی چیمپئن یونائیٹڈ کا چھپے رستم کنگز مین سے ٹاکرا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ گیارہ کا دوسرا ایلمینیٹر جمعے کی شام لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں تین بار کی سابق چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور نئی ٹیم حیدر آباد کنگز مین کے درمیان کھیلا جائے گا۔ فاتح ٹیم اتوار کو فائنل میں پشاور زلمی کا مقابلہ کرے گی۔ اسلام آباد نے دس میں سے چھ گروپ میچ جیتے لیکن کوالی فائر میں اسے بابر اعظم کی سنچری کے باعث 70 رنز سےشکست ہوئی۔ جبکہ چھپے رستم حیدرآباد نے حیران کن طور پر پہلے ایلمینیٹر میں ملتان سلطانز کو با آسانی 8وکٹ سے ہرادیا۔ ایک میچ میں80 رنز پر آؤٹ ہونے کے باوجود اس نے آخری میچ میں راولپنڈیز کو شکست دی اور لاہور قلندر ز کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔ حیدرآباد کے کپتان مارنوس لیبو شین اور ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے تمام ماہرین اور ناقدین کو غلط ثابت کر دکھایا۔ کپتان مارنوس لبوشین نے کہا کہ چھ میچوں میں تسلسل کا مظاہرہ کیا مجھے ٹیم پر فخر ہے ۔ عثمان خان کاآغاز اچھا نہیں تھا ، کھلاڑی پر اعتماد کی ضرورت ہوتی ہے صائم ایوب اچھا کھلاڑی ہے، اس سے کافی بات چیت ہوئی ہے، ایلیمینیٹر میں اچھا کھیلا ،مجھے لگتا کے کہ وہ اگلے دو میچوں میں بہت بہتر کرے گا ۔ سپورٹ اسٹاف نے اچھا کام کیا ہے۔ حیدر آباد کے لیگ یہاں تک پہنچنے میں ٹیم ورک شامل ہے، حنین شاہ مجھے پسند ہے ۔ گلین میکسویل کے آنے سے ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ۔دوسری جانب لیوک رونکی کو اسلام آباد یونائیٹڈ کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے ۔ وہ اسلام آباد کو کھلاڑی کے بعد اب کوچ کی حیثیت سے چیمپین بنوانا چاہتے ہیں ۔

اسپورٹس سے مزید