• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈریسنگ روم میں ای سگریٹ کے کش، ریان پراگ پر جرمانہ عائد

ممبئی (جنگ نیوز) آئی پی ایل میں بالی ووڈ اور ناچ گانے تو تھا ہی اب اس میں ای سگریٹ کا تڑکا بھی لگ گیا۔ ڈریسنگ روم میں ویپنگ کرنا راجستھان رائلز کے کپتان ریان پراگ کو مہنگا پڑ گیا۔ ان پر ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ 24 سالہ ریان ڈریسنگ روم میں ای سگریٹ کے کش لگاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تھے، جس پر انہیں میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کی سزا دے دی گئی ہے۔ بی سی سی آئی نے ٹورنامنٹ کی ساکھ کو بچانے کیلئے کھلاڑیوں کو سخت وارننگ جاری کر دی ہے ۔

اسپورٹس سے مزید