کراچی(اسٹاف رپورٹر) پروفیسر اعجاز فاروقی پی سی بی انٹرکلب لیگ میں منصورہ اسپورٹس نے سرسید کرکٹ کلب کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی۔ ناکام ٹیم8 وکٹوں پر 201 رنز بناسکی ۔ فاروق حسن 62 ، محمد عمر نے 36 اور عاصم علی نے 33 رنز اسکور کئے عبدالستار خان نے 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔ منصورہ اسپورٹس نے ہدف 6 وکٹوں پر پورا کرلیا محمد ارسلان نے 55 ، عظیم خان نے 42 اور مطیع الرحمٰن نے 37 رنز اسکور کئے ۔