• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین بیچ گیمز میزبان چین کی برتری کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) چھٹے ایشین بیچ گیمز میزبان چین کی سبقت کے ساتھ سانیا چین میں ختم ہوگئے۔ پاکستان دو سلور اور ایک برانز میڈل کے ساتھ 15ویں پوزیشن پر رہا۔ اختتامی تقریب میں شریک ممالک کے کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیا، پرچم 2028میں ہونے والے اگلے گیمز کے میزبان فلپائن کودیا کیا گیا۔ گیمز میں چین نے 24 گولڈ، 17 سلور اور 13 برانز میڈلز کے ساتھ 54 میڈلز جیت کر پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ ایران نے نو گولڈ اور ایک سلور میڈل جیتا، بھارت نے 3 گولڈ ، 2 سلور اور ایک برانز میڈلز کے ساتھ 5 ویں پوزیشن حاصل کی۔

اسپورٹس سے مزید