• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا کرکٹ میں بڑی تبدیلی، سنگا کارا نئی کمیٹی کا حصہ بن گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سری لنکا کرکٹ کی ٹرانسفارمیشن کمیٹی کے عہدیداروں نے چارج سنبھال لیا ہے۔ سابق بینکر و سیاستدان ایرن وکرما رتنے کو بورڈ کا سربراہ بنایا گیا ہے۔ عبوری کمیٹی کے دیگر نمایاں ارکان میں سابق کپتان کمار سنگاکارا، سداتھ ویٹیمُنی اور روشن مہاناما شامل ہیں۔ وزارتِ کھیل کے مطابق تمام انتظامی امور عارضی طور پر وزارت کے سپرد کر دیے گئے ہیں۔ سری لنکا کرکٹ کے صدر شمی سلوا نے ایگزیکٹو کمیٹی سمیت سری لنکا کے صدر کی ہدایت پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

اسپورٹس سے مزید