کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر ناہید رانا جمعے کو لاہور میں پی ایس ایل فائنل سے قبل پشاور زلمی کی ٹیم کو جوائن کریں گے۔ وہ جمعرات کو ڈھاکا سے روانہ ہوگئے۔ناہید رانا نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کی غرض سے واپس بنگلہ دیش گئے تھے۔ انہیں خصوصی طور پر تین مئی کے پی سی ایل فائنل کیلئے این او سی ملا ہے۔