اسلام آباد، کراچی(رانا غلام قادر، اسٹاف رپورٹر ) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حالیہ صورتحال کے پیش نظر معاشی طور پر کمزور طبقے کو ریلیف کی فراہمی کے تسلسل کو قائم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم آفس کے اعلامیہ کے مطا بق وزیرِ اعظم نے موٹر سائیکل سواروں، پبلک و گڈز ٹرانسپورٹ کیلئے گزشتہ ماہ دی جانے والی سبسڈی میں ایک ماہ کی مزید توسیع دیدی ۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نےسفری اور مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں اضافے کو روکنے کی ہدایت کی ہے۔ سندھ حکومت نے بھی موٹرسائیکل مالکان کےلیے ٹارگٹڈ فیول سبسڈی میں توسیع کردی ،ترجمان وزیراعلیٰ ہاوس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےکم آمدن طبقے کےلیے تاریخی اعلان کرتے ہوئے موٹرسائیکل مالکان کےلیے ٹارگٹڈ فیول سبسڈی میں توسیع کردی۔