اسلام آ باد (رانا غلام قادر)سی ایس ایس کے امیدواروں کیلئے اہم خبر ہے کہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے مسابقتی امتحان سی ایس ایس امتحان 2025 کے حتمی نتائج جاری کر دیے ۔تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کے میڈیکل ٹیسٹ، نفسیاتی جائزہ اور زبانی امتحان (وائیوا ووائس) کے بعد 342 امیدوار کامیاب قرار پائے ،جن میں ایف پی ایس سی نے 170 موزوں ترین امیدواروں کی تقرری کی سفارش کی ، جن میں 84 مرد اور 86 خواتین شامل ہیں،۔170 منتخب امیدواروں میں سے 104کاتعلق پنجاب۔ 21کا سندھ اربن۔ پانچ کا سندھ رورل۔ 21کا خیبر پختونخوا۔ دس کا بلوچستان۔ تین کا سابقہ فاٹا۔دو کا گلگت بلتستان اور چار کا آ زاد کشمیر سے ہے۔