• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کی شرح 8 سے 9 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے، وزارت خزانہ

اسلام آباد(رپورٹ ، تنویر ہاشمی )مشرق وسطی ٰ کے تنازع نے معاشی صورتحال میں غیر یقینی اور نئےخطرات پیدا کر دیئے ، اگرچہ پاکستان کی معیشت رواں مالی سال کی پہلے 9 ماہ( جولائی تا مارچ) کے دوران بہتر پوزیشن پر ہے تاہم توانائی کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی سمیت دیگر معاشی اشاریوں کیلئے بڑا چیلنج بن رہا ہے، جولائی تا مارچ میں ترسیلات زر ، درآمدات میں اضافہ ، برآمدات ، غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی ہوئی ، وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اقتصادی آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق اپریل میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 8سے 9فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے ،مشرق وسطی ٰ میں جنگی صورتحال سے عالمی سطح پر اشیاء کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اور خوراک کی سپلائی چین متاثر ہورہی ہے ، مارچ کے مہینے میں مہنگائی کی شرح 7.3فیصد رہی جبکہ فروری میں 7فیصد کی سطح پر تھی ، جولائی تا مارچ کے نو ماہ میں مہنگائی کی اوسط شرح 5.7فیصد رہی جو گزشتہ برس اس عرصے میں 5.3فیصد تھی ۔

اہم خبریں سے مزید