کراچی (نیوز ڈیسک)ہران ممدانی کا برطانوی بادشاہ سے کوہِ نور ہیرا واپس کرنے کا مطالبہ،کوہِ نور 19ویں صدی میں برطانوی سلطنت کے قبضے میں آیا تھا۔ اس پر بھارت، پاکستان اور دیگر ممالک کا دعویٰ ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ظہران ممدانی نے برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مشہور تاریخی ہیرے کوہِ نور کو واپس کرے، جو 19ویں صدی میں برطانوی سلطنت کے قبضے میں آیا تھا اور اب لندن کے ٹاور آف لندن میں شاہی زیورات کا حصہ ہے۔کوہِ نور، جسے “روشنی کا پہاڑ” بھی کہا جاتا ہے، تاریخی طور پر مختلف سلطنتوں اور خطوں کے درمیان منتقل ہوتا رہا ہے اور اس پر بھارت، پاکستان، افغانستان اور ایران بھی دعوے کرتے ہیں۔ برطانیہ کا مؤقف ہے کہ یہ ہیرے کو ایک معاہدے کے تحت 1849 میں حاصل کیا گیا تھا۔