اسلام آباد(جنگ رپورٹر) وفاقی آئینی عدالت نے سندھ میں گریڈ 17، 18 اور 19 میں پبلک سروس کمیشن کا امتحان لئے بغیر ہی کی جانے والی بھرتیوں سے متعلق اپیل کی سماعت کے دوران سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ، دوران سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ بادی النظر میں ان بھرتیوں میں غلطی ہوئی ہے جس کی تصحیح ضروری ہے۔