لاہور(این این آئی)ملک بھر میں گیس بحران بڑھنے لگا جبکہ آر ایل این جی سپلائی متاثر ہونے سے نئے گھریلو گیس کنکشنز روک دئیے گئے اور ان پر دوبارہ پابندی عائد کردی گئی ہے۔ سینئر جنرل منیجر سوئی ناردرن عمران یوسف کا کہنا ہے کہ آر ایل این جی سپلائی رکنے سے عارضی طور پر نئے کنکشن روکے گئے ہیں تاہم گیس سپلائی بہتر ہوتے ہی کنکشنز لگانے کا عمل فوری شروع کردیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے سے دی گئی درخواستوں پر عملدرآمد ملتوی کردیا گیا ۔