ابوظبی (سبط عارف)متحدہ عرب امارات میں مئی 2026 کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے تحت پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔سرکاری اعلان کے مطابق ملک میں مجموعی طور پر فیول قیمتوں میں تقریباً 8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہ اضافہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کے رجحان کے مطابق کیا گیا ہے۔عرب امارات میں سپر 98 پیٹرول کی نئی قیمت 3.66 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 278 روپے بنتی ہے۔