• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی سی ایل نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں ممکنہ تبدیلی سے متعلق خبروں کی تردید کر دی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پی ٹی سی ایل نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں ممکنہ تبدیلی سے متعلق خبروں کی تردید کر دی ہے ،ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ نے پاکستان میں (سابقہ اتصالات) کی سرمایہ کاری میں ممکنہ تبدیلی سے متعلق حالیہ میڈیا رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے اسے بے بنیاد اور قیاس آرائیوں پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے ان ذرائع کے حوالے سے کوئی علم نہیں جن کا ان خبروں میں حوالہ دیا جا رہا ہے۔ ایک پبلک لسٹڈ کمپنی کی حیثیت سے پی ٹی سی ایل بارےغیر مصدقہ معلومات مارکیٹ میں غیر ضروری قیاس آرائیوں کا سبب بن سکتی ہیں۔ پی ٹی سی ایل کے شیئر ہولڈرز کمپنی کی طویل المدتی حکمتِ عملی اور ترقی کے سفر میں تعاون کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں۔ اس عزم کا اظہار اہم اسٹریٹجک اقدامات سے ہوتا ہے، جن میں ٹیلی نار پاکستان اور اورین ٹاورز کا حصول، 5G اسپیکٹرم کی خریداری اور ملک بھر میں کمپنی کے فائبر نیٹ ورک کی مسلسل توسیع شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید