اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشنز کے مطابق وفاقی سیکریٹری بحری امور ڈویژن ظفر علی شاہ کا تبادلہ ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت ، سیکریٹری وزارت تعلیم ندیم محبوب کو سیکریٹری بحری امور ڈویژن کا اضافی چارج تفویض ،جوائنٹ سیکریٹری آئی ٹی نذیر احمد کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،قمر کا ایف آئی اے سے تبادلہ،فیصل مختار کی خدمات بھی پنجاب کے سپرد ،میجر جنرل (ر) محمد کاشف آزاد، ہلالِ امتیاز (ملٹری) کو ممبر، فیڈرل پبلک سروس کمیشن مقرر، صدرِ پاکستان کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری 3 سال کی مدت یا پھر 65 سال کی عمر مکمل ہونے تک (جو بھی پہلے ہو) مؤثر رہے گی۔