• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران امریکا مذاکرات، نئی اور پرانی تجاویز زیر غور ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکااور ایران کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال یہ ہے کہ مسئلے کے حل کے لیے سفارتی کوششیں بدستور جاری ہیں اور یہ عمل رکا نہیں ہے اور فریقین آبنائے ہرمز کی بحالی پر متفق ہیں۔جمعرات کو اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا کہ مختلف تجاویز، خواہ نئی ہوں یا پرانی، زیرِ غور ہیں اور فریقین ثالثوں کے ذریعے ان پر بات چیت کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اندرونی سطح پر مشاورت بھی جاری ہے۔ اطلاعات ہیں کہ امریکہ میں مشاورت ہوئی ہے اور اسی نوعیت کے مشاورتی عمل تہران میں بھی جاری ہے۔ان کے مطابق یہ عمل وزیرِ خارجہ کی جانب سے جنگ بندی کی اپیل کے بعد شروع ہوا، جسے دونوں فریقین نے قبول کیا۔ اس جنگ بندی نے بامعنی سفارت کاری کے لیے راہ ہموار کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست اور بالواسطہ رابطے بھی شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اس تنازع کے مذاکرات کے ذریعے حل کے لیے پُرامید ہیں اور سنجیدہ سفارتی کاوشیں جاری رکھی جائیں گی۔
اہم خبریں سے مزید