لندن (نیوز ڈیسک) عرب امارات کا امریکا اور اسرائیل کے ساتھ تعلق مزید مضبوط، اوپیک چھوڑنے کا فیصلہ خلیجی ممالک کے لیے سیاسی دھچکا، خطے میں نئی کشیدگی پیدا کر دی۔ امارات تیل پیداوار بڑھانے کا خواہشمند، اوپیک کی پابندیوں کو اپنی معاشی حکمت عملی کیخلاف سمجھتا ہے۔ برطانوی جریدے اکانومسٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے جنگی ماحول کے دوران اوپیک سے علیحدگی اختیار کرکے واضح اشارہ دیا ہے کہ وہ خطے میں امریکا اور اسرائیل کے قریب رہنے کی پالیسی پر قائم ہے، جبکہ اس فیصلے کو سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کے لیے ایک سیاسی دھچکا سمجھا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امارات آئندہ برسوں میں اپنی تیل پیداوار بڑھانا چاہتا ہے اور وہ اوپیک کی پابندیوں کو اپنی معاشی حکمت عملی کے خلاف سمجھتا ہے۔