• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں ڈیجیٹل فراڈ کا طوفان 2025 : میں 7 کھرب روبے کا نقصان، مرکزی بینک متحرک

کراچی (رفیق مانگٹ) بھارت میں ڈیجیٹل فراڈ کا طوفان، 2025میں7کھرب روپے کا نقصان، مرکزی بینک متحرک 2021کے مقابلے میں 4300فیصد اضافہ،ریزرو بینک آف انڈیا کا ایکشن پلان، ادائیگیوں میں ایک گھنٹے کی تاخیر پر غور، 25لاکھ شہری متاثر، ڈیجیٹل دھوکہ دہی سے اربوں ڈالرغائب، بزرگوں کیلئے اضافی سکیورٹی، قابلِ اعتماد فردکی منظوری کی تجویز، مشتبہ اکاؤنٹس کی سخت نگرانی، ڈیجیٹل ادائیگیوں میں کنٹرول سسٹم،آن/آف اور ٹرانزیکشن لمٹس کی تجویز کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ بھارت میں تیزی سے پھیلتے ڈیجیٹل فراڈ کے باعث 2025 کے دوران تقریباً 25 لاکھ افراد مجموعی طور پر6 کھرب 97 ارب روپے( 2.5 ارب ڈالر )سے محروم ہو گئے، جو 2021 کے مقابلے میں 4300 فیصد کا غیر معمولی اضافہ ہے۔ بی بی سی کے مطابق بڑھتے ہوئے اس بحران کے پیش نظر ریزرو بینک آف انڈیا نے مسئلے سے نمٹنے کے لیے نئے اقدامات پر غور شروع کر دیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید