• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں عالمی آن لائن فراڈ نیٹ ورک کیخلاف بڑا آپریشن، 279 گرفتار

دبئی (سبط عارف)دبئی پولیس نے امریکا کے تحقیقاتی ادارے فیڈرل بیورو انوسٹی گیشن (ایف بی آئی) اور چینی پولیس کے تعاون سے جعلی عالمی سرمایہ کاری نیٹ ورک بے نقاب کردیا، دبئی حکام کے مطابق، مشترکہ آپریشن کے دوران279افراد کو گرفتار کیا گیا اور دنیا بھر میں سرگرم تین بڑے جرائم پیشہ گروہوں کو بے نقاب کیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ نیٹ ورک انٹرنیٹ کے ذریعے لوگوں کو دھوکہ دے کر پیسے بٹورتا تھا۔تحقیقات میں سامنے آیا کہ ملزمان جعلی سرمایہ کاری اسکیموں کے ذریعے لوگوں کو زیادہ منافع کا لالچ دیتے تھے جبکہ کچھ کیسز میں ورچوئل کرنسی (کرپٹو) کے نام پر بھی فراڈ کیا جاتا تھا۔

اہم خبریں سے مزید