• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں جائیداد خریدنے پر 2 سالہ رہائشی ویزے کی پیشکش

دبئی (آئی این پی )دبئی میں پراپرٹی ویزا قوانین میں نرمی کرتے ہوئے جائیداد خریدنے پر 2 سال کے رہائشی ویزے کی پیشکش کردی گئی ۔ قوانین میں نرمی، مشترکہ پراپرٹی پر بھی رہائشی ویزا ملے گا، ہر سرمایہ کار کا حصہ 4لاکھ درہم ہونا ضروری ہے۔عرب میڈیارپورٹ ے مطابق دبئی میں پراپرٹی ویزا قوانین میں نرمی کرتے ہوئے سرمایہ کاروں کیلئے بڑی سہولت فراہم کی جارہی ہے جس کے بعد دبئی میں 2 سالہ رہائشی ویزا کیلئے سنگل مالک پر قیمت کی شرط ختم کردی گئی ہے۔اس حوالے سے حکام نے بتایا کہ مشترکہ پراپرٹی پر بھی رہائشی ویزا ملے گا، مشترکہ پراپرٹی میں ہر سرمایہ کار کا حصہ کم از کم 4 لاکھ درہم ہونا ضروری قرار دیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید