دبئی (نیوز ڈیسک )خطے میں کئی ہفتوں سے جاری جنگ نے ایران کے سنگین معاشی مسائل کو مزید بڑھا دیا ہے اور جنگ کے بعد بڑی تباہی کا خطرہ پیدا کر دیا ہے لیکن ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ایران فی الحال اس تعطل کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتاہے ۔بنیادی ڈھانچے اور صنعتوں کو پہنچنے والے نقصان اور تیل کی برآمدات میں کمی کے باوجود ایران کے پاس اندرونی ذخائر وافر مقدار میں موجود ہیں‘پڑوسیوں کے ساتھ تجارت جاری ہے اور ناکہ بندی کی وجہ سے سرکاری آمدنی میں کمی کے فوری اثرات ابھی اتنے شدید نہیں ہیں۔ اگر ٹرمپ یہ توقع کر رہے ہیں کہ ایران اس معاشی جنگ میں پہلے گھٹنے ٹیک دے گا تو شاید انہیں طویل انتظار کرنا پڑے۔