کراچی (نیوز ڈیسک) ایلون مسک دوبارہ عدالت میں پیش، اوپن اے آئی کیس میں جرح جاری،مسک پر اوپن اے آئی کے وکیل کی دوبارہ جرح ہوگی، پرانی ای میلز اور پیغامات عدالت میں پیش،مائیکروسافٹ سرمایہ کاری بھی زیر بحث، مقدمہ کئی ہفتے جاری ر ہے گا، مزید اہم گواہان بھی پیش ہونگے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی اوپن اے آئی کے خلاف مقدمے میں ایلون مسک ایک بار پھر عدالت میں پیش ہو کر جرح کا سامنا کریں گے، جہاں ان پر کمپنی کے وکیل کی جانب سے سخت سوالات کیے جا رہے ہیں۔