کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے ایکوٹی لمیٹڈ( piael) پی آئی اے کی 100فیصد ملکیت رکھے گی، عارف حبیب کنسورشیم کی جانب سے ، عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کرتی ہے کہ ایک اسپیشل پرپز وہیکل یعنی پی آئی اے ایکوٹی لمیٹڈ نے فوجی فرٹیلائزر کمپنی کو اپنے شیئرز ہولڈرز میں شامل کر لیا ہے ،پی آئی اے ایکوٹی لمیٹڈ اب پاکستان انٹر نیشنل لمیٹڈ کی 100 فیصد ملکیت رکھے گی ،نجکاری کمیشن کے مطابق انتظامی کنٹرول کی منتقلی 25 مئی 2026 یا اس سے قبل متوقع ہے تاہم یہ عمل 29 جنوری 2026 کو طے پانے والے شیئر پرچیز اینڈ سبسکرپشن ایگریمنٹ (SPSA) میں درج شرائط کی تکمیل سے مشروط ہوگا۔نجکاری کمیشن کو موصول ہونے والے نوٹس کے ساتھ مطلوبہ سٹینڈ بائی لیٹر آف کریڈٹ بھی فراہم کر دیا گیا ہے جبکہ باقی حصص کے حصول کا عمل SPSA کی شرائط کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔