ابوظبی(سبط عارف) متحدہ عرب امارات میں سیاحوں کیلئے ڈیجیٹل بینکاری کے نظام کو مزید جدید بناتے ہوئے صرف چند منٹ میں بینک اکاؤنٹ کھولنے کی سہولت متعارف کرا دی گئی ہے۔حکام کے مطابق اس نئی سروس کے تحت پاکستانی سمیت تمام غیر ملکی سیاح “ٹورسٹ آئیڈنٹی” ( سیاحتی شناخت ) کے ذریعے فوری طور پر بینک اکاؤنٹ حاصل کر سکیں گے، جس سے ان کی مالی ضروریات سفر کے دوران آسان ہو جائیں گی۔