کراچی (اسد ابن حسن) چار ماہ قبل اور اپنی ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد 110نئے انسپیکٹرز جو ہیڈ کوارٹر میں اپنی پوسٹنگز کا انتظار کر رہے تھے ان کے تبادلے ملک کے مختلف زونز میں کر دیے گئے ہیں۔ نئے تعینات شدہ افسران میں کافی خواتین بھی شامل ہیں۔ایف آئی اے میں گریڈ 20 کے چار ڈائریکٹرز کے فوری تبادلے کئے گئے جبکہ مختلف گریڈ کے اہلکاروں کے بین الصوبائی تبادلے ہوئے ہیں،نئے تعینات شدہ افسران کو کراچی، سکھر، ملتان، لاہور، پشاور، گجرانوالہ، کوہاٹ، حیدرآباد، فیصل آباد اور اسلام آباد زونز میں تعیناتیاں کی گئی ہیں جس کے بعد ان کو مختلف سرکلز میں تعینات کر دیا جائے گا۔