• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث منظم نیٹ ورک پکڑ لیا

کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے لاہور زون نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث منظم نیٹ ورک کو پکڑ لیا۔ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور کے مطابق حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان میں وسیم محمود آفریدی ، عبد الوہاب ،ادریس خان ، اسحاق اور زبیر شامل ہیں۔ ملزمان کو چھاپہ مار کاروائی میں دہلی گیٹ لاہور سے گرفتار کیا گیا۔ نیٹ ورک کے سرغنہ وسیم محمود آفریدی کو پارک ویو سٹی لاہور سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں۔ ملزمان سے مجموعی طور پر 1 کروڑ 12 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے برآمد ہوئے ہیں ۔

اہم خبریں سے مزید