ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈی جی مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن نے نواز شریف سکول آف ایمننس اور سکولوں کے ادغام کےلئے ڈیٹا طلب کرلیا بتایاگیا ہے کہ صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں بہتری اور اصلاحات کے عمل کو تیز کرنے کے لیے ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن نے چیف ایگزیکٹو آفیسرز اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو اہم ہدایات جاری کر دی ہیں کہ گوگل ڈرائیو لنکس کے ذریعے سکولوں کی فہرستیں فراہم کر دی گئی ہیں، جن میں طلبہ کی تعداد، کلاس رومز کی دستیابی اور عمارتوں کی موجودہ حالت سے متعلق معلومات درج کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے ہدایت کی گئی ہے کہ تمام مطلوبہ معلومات خالی خانوں میں درست طور پر درج کر کے تصدیق کے عمل کو مکمل کیا جائے۔مراسلے میں دو اہم کیٹیگریز کے تحت ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ پہلی کیٹیگری "نواز شریف سکول آف ایمننس سے متعلق ہے، جبکہ دوسری کیٹیگری سکولوں کے انضمام کے حوالے سے ہے۔ڈی جی مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن نے واضح کیا ہے کہ تمام افسران متعلقہ سکولوں کا ڈیٹا مقررہ لنکس پر ہر صورت پیر، 4 مئی 2026 تک جمع کرائیں تمام سی ای اوز اور ڈی ای اے حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس پیغام کی فوری وصولی کی تصدیق بھی کریں۔تعلیمی ماہرین کے مطابق اس اقدام کا مقصد سکولوں کے انفراسٹرکچر، طلبہ کی صورتحال اور دستیاب سہولیات کا جامع ڈیٹا اکٹھا کر کے مستقبل کی پالیسی سازی کو مؤثر بنانا ہے ۔