• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے اسامیاں ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن واپس نہ لیا تواحتجاج کریں گے، صدر پیپلز لیبر بیورو ملتان ڈویژن

ملتان (سٹاف رپورٹر)پیپلز لیبر بیورو ملتان ڈویژن کے صدر قاضی منور حسین اعوان نے پنجاب کے مختلف محکموں میں 37 ہزار 314 اسامیوںختم کیے جانے کی شدید مذمت کی ہے،انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر مہنگائی مسلط کی جا رہی ہے، جو عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے ، ہمیں الیکٹرک بائکس جیسے نمائشی منصوبوں سے بہلایا نہیں جا سکتا۔ سرکاری ملازم کو وہ معاشی استحکام واپس چاہیے جو اس کا حق تھا۔ انہوں نے کہا کہ پینشن، گریجویٹی اور لیو انکیشمنٹ ملازم کی عمر بھر کی کمائی ہوتی ہے، جس پر ڈاکہ ڈالنا کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا،انہوں نے واضح کیا کہ اگر حکومت نے اسامیاں ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن واپس نہ لیا اور پینشن و لیو انکیشمنٹ کے دیرینہ قوانین کو بحال نہ کیا تو پاکستان پیپلز پارٹی اس فیصلے کے خلاف ایوانوں اور میدانوں دونوں سطحوں پر بھرپور احتجاج کرے گی ۔
ملتان سے مزید