ملتان ( سٹاف رپورٹر ) راجہ رام پولیس نے سپیشل برانچ کی نشاندہی پر اشتہاری کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے سپیشل برانچ کی نشاندہی پر مقدمہ نمبر 205/19 بجرم 380/457 کے اشتہاری مجرم اسحاق کو گرفتار کرلیا ،پولیس نے گرفتار اشتہاری مجرم کو تھانہ حوالات میں پابند سلاسل کے بعد قانونی کارروائی شروع کردی ۔