• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجمن تاجران سیوڑہ چوک کا ہنگامی اجلاس، مارکیٹوں کی جلد بندش، تاجروں کے معاشی نقصان پر اظہار تشویش

ملتان (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران سیوڑہ چوک کا ہنگامی اجلاس،تاجر رہنمائو ں مرکزی نائب صدر محمد اختر بٹ، جنوبی پنجاب و ملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ، انجمن تاجران سیوڑا مارکیٹ کے صدر ملک زبیر کمبوہ، حاجی ریحان مغل جنرل سیکرٹری،محمد شفیع سیوڑا سینئر نائب صدر،صدر چوہدری الیاس،چوہدری سلیم کمبوہ،اشرف پہلوان،چوہدری پرویز گجر، سلیم اللہ خان سابق چیئر مین ، ملک جعفر کالر و، ملک زاہد کمبوہ ، ملک شاہد کمبوہ ایڈووکیٹ، حاجی صدیق برار ، سہیل عثمان ہاشمی انفارمیشن سیکرٹری ، ملک اسامہ کمبوہ، بشارت خان شیروانی فنانس سیکرٹری ، ملک عابد جوائنٹ سیکرٹری ملک یونس کمبوہ، ملک شریف سیوڑہ، عبدالطیف، ملک فضل کریم سیوڑہ، قاری باشم سعیدی، حافظ عرفان مغل، ملک یا سر سیوڑہ ،طارق ہانس، جہانزیب، عامر انصاری اور دیگر کی شرکت، اجلاس میں حکومت کی جانب سے مارکیٹوں کو جلد بند کرنے کی پالیسی کے منفی معاشی اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا، تاجر رہنمائوں کا کہنا تھا کہ اس فیصلے نے ریٹیل سیکٹر کو شدید نقصان سے دوچار کر دیا ہےجس کے باعث نہ صرف کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں بلکہ قومی خزانے کو بھی بھاری نقصان کا سامنا ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ صرف دو ہفتوں کے دوران معاشی سرگرمیوں میں 200 ارب روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ممکنہ طور پر 50 ارب روپے تک کا ٹیکس ریونیو بھی متاثر ہو سکتا ہے۔
ملتان سے مزید