• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی صدر مرکزی تنظیم تاجران سید جعفر علی شاہ کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت

ملتان(سٹاف رپورٹر) حکومت کی جانب سے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے ضلعی صدر سید جعفر علی شاہ نے شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عوام اور تاجر برادری پر ظلم قرار دیا ہے، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ مہنگائی کے طوفان کو مزید تیز کر رہا ہےجس کا براہراست اثر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر پڑ رہا ہے،انہوں نے کہا کہ تاجر برادری پہلے ہی کاروباری سست روی، بڑھتے اخراجات اور ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے، ایسے میں پیٹرول مہنگا کرنا کاروبار کو مزید تباہ کرنے کے مترادف ہے،سید جعفر علی شاہ نے کہا کہ حکومت کے اس فیصلے سے نہ صرف ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھیں گے بلکہ عام آدمی کی قوتِ خرید بھی مزید کم ہو جائے گی،انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے فوری طور پر اس فیصلے پر نظرثانی نہ کی تو تاجر برادری احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
ملتان سے مزید