جنیوا(اے ایف پی)اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی (UNHCR) نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ کے باعث عالمی فریٹ (سامان کی ترسیل) کے اخراجات میں بے انتہا اضافہ ہوا ہے، جس سے خطے اور افریقہ میں پناہ گزینوں کے لیے امداد کی ترسیل متاثر ہو رہی ہے۔ایجنسی کے مطابق پاکستان،بھارت اور چین جیسے ممالک سے ہنگامی امدادی سامان کی ترسیل کے اخراجات میں تقریباً 18 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ تاخیر اور بندرگاہوں پر رش بھی مسائل پیدا کر رہے ہیں۔اے ایف پی کے مطابق UNHCR کی ترجمان کارلوٹا وولف نے جنیوا میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہر اضافی ڈالر جو ایندھن یا جنگی خطرے کی انشورنس پر خرچ ہو رہا ہے، وہ زمینی سطح پر امداد کے لیے کم ہو جاتا ہے۔