• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گولہ بارود ناکارہ بنانے کے دوران دھماکا، پاسداران کے 14اہلکار جاں بحق

تہران (اے ایف پی /جنگ نیوز) ایرانی میڈیا کے مطابق صوبہ زنجان میں بارودی سرنگوں اور غیر پھٹے ہوئے گولہ بارود کو ناکارہ بنانے کے آپریشن کے دوران ہونے والے دھماکے میں پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔فارس نیوزایجنسی نے پاسدارانِ انقلاب کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ دشمن کے فضائی حملوں میں کلسٹر بموں اور فضائی بارودی سرنگوں کے استعمال کی وجہ سے صوبہ زنجان کے مختلف حصے، بشمول 1,200 ہیکٹر زرعی اراضی، آلودہ ہو چکے تھے‘ماہرین اب تک 15,000 سے زائد ایسے بموں کو ناکارہ بنا چکے تھے، لیکن آج ایک مشن کے دوران دھماکے کے نتیجے میں 14اہلکار شہید اور 2زخمی ہو گئے۔

دنیا بھر سے سے مزید