ریاض (شاہد نعیم) سعودی عرب کے محکمہ انسداد بدعنوانی ’’نزاھہ‘‘ نے گزشتہ ماہ اپریل 2026 میں رشوت لینے اور دیگر بدعنوانیوں کے شبہے میں 259 افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات کیں۔ سعودی میڈیا کے مطابق رشوت لینے اور سرکاری اختیارات کے ناجائز استعمال کے انسداد کے حوالے سے ادارہ نزاھہ کی تفتیشی ٹیموں نے مختلف سرکاری اداروں کا دورہ کیا۔نزاھہ کی ٹیموں نے 259 مشکوک افراد کو حراست میں لے کر ان سے جامع اندازمیں تحقیقات کرنے کے بعد 97 افراد کو گرفتار کیا جبکہ کچھ افراد کو ضمانت پر رہا کیا گیا۔